ایس ای سی پی کے کمشنر طاہر محمود کی وطن واپسی

ایس ای سی پی کے کمشنر طاہر محمود کی وطن واپسی

اسلام آباد (آئی این پی )سیکورٹی ایکس چینج کمیشن کے سربراہ طاہرمحمود بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں میں شامل طاہر محمود کی ملک سے فرار کی خبر دی تھی۔ جس پر وزارت خزانہ نیوضاحت کی تھی کہ طاہر محمود 24 دسمبر سے 4 جنوری تک چھٹیوں پر ہیں،ان کی چھٹی وفاقی حکومت نے ہی منظور کی ہے، وہ 5 جنوری کو اپنے عہدے پر لوٹ آئیں گے۔ذرائع کے مطابق طاہر محمود چھٹیوں پر اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے ،12دن کی چھٹیاں ختم ہونے پر ان کی فیملی ہفتے کی رات اسلام آباد پہنچ گئی۔چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود کا نام جے آئی ٹی کی سفارش پرحکومت نے ای سی ایل میں ڈالا تھا۔

ایس ای سی پی

مزید : صفحہ آخر