رقص کی محفل میں شریک اسد عمر کو لوگوں نے خراب معیشت کے طعنے دیئے،مصطفی کھوکھر کا انکشاف

رقص کی محفل میں شریک اسد عمر کو لوگوں نے خراب معیشت کے طعنے دیئے،مصطفی کھوکھر ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے انکشاف کیاہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کراچی میں ایک ناچ گانے کی محفل میں شریک تھے ، اس موقع پر لوگ کھڑے ہوگئے اور وزیر خزانہ سے کہا کہ آپ نے ایک طرف ملک کی معاشی حالت اتنی خراب کردی ہے اوردوسری جانب رقص کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمارے متحدہ عرب امارات سے تعلقات بہت اچھے رہے ہیں لیکن ہمیںیہ یاد رکھنا چاہئے کہ مشرق وسطیٰ میں بہت بڑی بڑی لڑائیاں ہیں اوراس حوالے سے ہمارے ہاں پارلیمانی رائے موجود ہے کہ ہم نے براہ راست اس معاملے میں نہیں پڑنا۔انہوں نے کہا کہ شاید اب سعودی عرب اور یو اے ای یہ سمجھ رہے ہوں کہ وہ توقعات جو نواز شریف سے پوری نہ ہوئی تھیں ، وہ عمران خان سے پوری ہوجائیں۔

مصطفی کھوکھر کا انکشاف

مزید : صفحہ آخر