بھارتی ریلوے کی تریسٹھ ہزار آسامیوں کیلئے 2کرور درخواستیں

بھارتی ریلوے کی تریسٹھ ہزار آسامیوں کیلئے 2کرور درخواستیں

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریلوے کی جانب سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکروٹمنٹ کا اعلان کردیاگیا ہے ،63000 معمولی گریڈ کی آسامیوں کیلئے درخواستیں دینے والے ا 2 کروڑ کے قریب امیدواروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریلویز کی جانب سے ہیلپرز ، قلیوں ، کلینرز ، گیٹ مین، ٹریک مینٹینرز اور اسسٹنٹ سوئچ مین کی 63 ہزار آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں پر بھارت بھرسے ایک کروڑ نوے لاکھ امیدواروں نے اپلائی کیا ہے جن میں بہت بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بھی ہے۔ بھارت دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے لیکن اس کے باوجود ملازمتوں کے اس قدر مواقع نہیں ہیں کہ اس گنجان آباد ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرسکے جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کوبھی معمولی نوکریاں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

بھارتی ریلوے

مزید : صفحہ اول