امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فلم ’’بدلا‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فلم ’’بدلا‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
 امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فلم ’’بدلا‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

  

ممبئی( آن لائن) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فلم’’بدلا‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں اداکار فلمسا ز سجو ئے گھو ش کی تھریلر فلم ’’بدلا‘‘ میں ایک ساتھ دکھا ئی دیں گے۔فلم میں امیتابھ ،شاہ رخ خان اور تاپسی پنو اہم کردارادا کریں گے۔امیتابھ ایک پولیس افسر ہوں،تاپسی ورکنگ ویمن جبکہ شاہ رخ تاپسی پنو کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔یہ ہسپانوی فلم ’کنٹراٹیمپو‘کا ہندی ورڑن اور پراسرا فلم ہوگی۔ذرائع کے مطابقشاہ رخ خان فلم’’ زیرو‘‘ کی ریلیز کے بعد’’ بدلا‘‘ کی عکس بندی شروع کریں گے۔واضح رہیامیتابھ اور شاہ رخ ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘’’محبتیں‘‘’’کبھی الوادع نہ کہنا‘‘ اور’’ بھوت ناتھ‘‘ جیسی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

مزید : کلچر