پنجاب انسٹیٹیوٹ آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام محفل موسیقی

پنجاب انسٹیٹیوٹ آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام محفل موسیقی
 پنجاب انسٹیٹیوٹ آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام محفل موسیقی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) میں سالِ نو کے آغاز میں کلاسیکی موسیقی کی خوبصورت محفل کاانعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ گائیک استادحامد علی خاں، نایاب علی خاں اور انعام علی خاں نے اپنی خوبصورت گائیکی سے حاضرین کے دل موہ لئے۔ پہلے نایاب علی خاں اور انعام علی خاں نے پرفارم کیا۔ اُس کے بعد آصف علی خاں نے طبلے پر سولو پرفارمنس کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ اُس کے بعد حامد علی خاں نے سُر کے جادو جگائے اور اپنے گھرانے کی خاص بندشیں پیش کیں۔ ڈاکٹر غزالہ عرفان نے کلاسیکی موسیقی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام محفل موسیقی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مزید : کلچر