ڈرامہ سیریل ’’ رانجھا رانجھا کردی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

ڈرامہ سیریل ’’ رانجھا رانجھا کردی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر
 ڈرامہ سیریل ’’ رانجھا رانجھا کردی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ رانجھا رانجھا کردی‘‘ کی کہانی ایک بہادرخوبصورت اور آئیڈیلسٹ لڑکی نور بانو کے گرد گھومتی ہے ۔نور بانو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے جس کے ماں باپ محلے کا کچرا اٹھا کر گھر کا گزر بسر کرتے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے ماحول سے بہت اکتائی ہوئی تھی ۔ اسے اپنے والدین کے طرز زندگی کا بہت دکھ ہے اور اسے اپنے لئے ایک منفردزندگی کی خواہش ہوتی ہے۔اسی خواہش کی تکمیل کیلئے وہ ایک بڑے شہر کا رخ کرتی ہے جہاں وہ ایک فیکٹری میں نوکری کرکے باعزت زندگی کا آغاز کرتی ہے۔اسی جستجو میں اس کی راہ ور سم ساحر اور بھولے سے ہوجاتی ہے۔ساحر ایک لالچی اور بہتر مستقبل کی خواہش رکھنے والا نوجوان ہے جبکہ دماغی طور پر کمزور اور بچوں کی سی حرکتیں کرنے والے بھولے کی گاؤں میں حویلی اور زمینیں جس کی دیکھ بھال اس کے چچا کرتے ہیں۔ساحر اور بھولا دونوں نوربانو کی زندگی سے جڑ جاتے ہیں جس میں سے ایک سراپا دھوکہ اور جھوٹ ہے اور دوسرا اس کیلئے آزمائش ۔ بھولا اور ساحر نور بانو کی زندگی پر کیا اثرات مرتب کریں گے ؟ یہ جاننے کیلئے دیکھئے ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ فائزہ افتخار کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل کے ہدایت کارکاشف نثارہیں۔مومنہ درید پروڈکشنز کی پیشکش کے نمایاں اداکاروں میں اقراء عزیز،عمران اشرف،سید جبران،کاشف محمود،زیب رحمن،محمد نور الحسن ملک اور دیگرشامل ہیں۔

مزید : کلچر