باجوڑسپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم والی بال ٹورنمنٹ کااختتام پذیر

باجوڑسپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم والی بال ٹورنمنٹ کااختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ خصوصی) ٹورنمنٹ کا فائنل دو حریف ٹیموں کی درمیان کھیلاگیا۔جس میں بابروالی بال کلب ماموند نے فرینڈزوالی بال کلب کوہراکرٹرافی اپنے نام کرلی۔ ٹورنمنٹ فائنل میچ میں ایم این اے گل ظفرخان باغی کا نمائندہ اورپی ٹی آئی کے نوجوان لیڈر ڈاکٹرضیاء اللہ مہمان خصوصی تھے، ونراوررنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں اورنقدرقم تقسیم کی، اورٹورنمنٹ کے دوسرے ٹیموں میں والی بال کیٹ تقسیم کی۔ڈاکٹرضیاء نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم این اے گل ظفرانشاء اللہ باجوڑ کے تمام تحصیلوں میں نوجوانوں کیلے گراونڈ تعمیرکرنے کا خواہشمندہے اور رانشاء اللہ بہت جلدتحصیل واڑہ ماموندمیں گراونڈکا افتتاح کرلیا جائے گا، ایم این اے گل ظفرخان باجوڑسپورٹس کمپلیکس میں مسجد کی تعمیربھی ارادہ رکھتے ہیں