میڈیا اور وکلاء برادری کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں‘ شکیل ایڈووکیٹ

میڈیا اور وکلاء برادری کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں‘ شکیل ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) ماہر قانون دان اور ملگری وکیلان ضلع مردان کے صدر شکیل زادہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ امیریت کے خلاف میڈیا اور وکلاء برادری قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ، عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں پریس کا ایک اہم رول ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدھوم پریس کلب رستم میں نومنتخب کابینہ کو مبارک باد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر اس کے ہمراہ سماجی شخصیت سید اقرارالدین اور احمد علی بھی موجود تھے۔ شکیل زادہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملگری وکیلان کے جتنے بھی مسائل ہیں پریس کلب رستم کے اجاگر کرینگے اور ہمارا تعاون پریس کلب کے ساتھ جاری رہے گا ۔