محمدفاروق صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

محمدفاروق صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

صوابی ( بیورورپورٹ)سینئر صحافی محمد فاروق ( آج نیوز) صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے بلا مقابلہ صدر جب کہ عظمت علی ( خیبر نیوز)جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی محمد شعیب ( ایکسپریس نیوز) سر پرست اعلی منتخب ہو گئے ۔ اس سلسلے میں صدر محمد فاروق کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں دیگر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں اتفاق رائے سے سینئر نائب صدر امجد علی ( مشرق ٹی وی، پی ٹی وی) ، نائب صدر محمد عادل( جیو نیوز) ، فنانس سیکرٹری محمد ریاض ( اے آر وائی نیوز) ، جوائنٹ سیکرٹری مصطفی کمال ( دنیا نیوز ،92نیوز) ، پریس سیکرٹری رخسار علی ( جی این این نیوز) ، آفس سیکرٹری محمد شاہد ( چینل فائیو نیوز) کے علاوہ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی بزرگ صحافی الحاج ولی محمد( بیوروچیف روزنامہ مشرق)، مقدم خان ( ڈیلی ڈان)اور لیگل ایڈ وائزر چنگیز خان جدون منتخب کئے گئے ۔ اجلاس میں پریس کلب اور حلف بر داری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عظم کااعادہ کیا گیا کہ ضلع صوابی کے بنیادی اور عوامی مسائل صحیح معنوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے حکام بالا تک پہنچانے اور اسے حل کرنے کے لئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنا کر دار ادا کر تے رہیں گے #

مزید : پشاورصفحہ آخر