ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان کا شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے اظہار تعزیت

ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان کا شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ)ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نے موضع کالو خان میں شہید کانسٹیبل فرخان اقبال کے گھر آکر ان کے والد اور بھائی کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے شہید اہلکار کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈی ایس پی رزڑ سجاد حسین ، ایس ایچ او تھانہ کالو خان خالد اقبال خان بھی موجود تھے ۔ ڈی آئی جی محمد علی خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پولیس فورسز نے جانی و مالی قر بانی سے دریغ نہیں کیا ہے اسی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پولیس فورسز نے جام شہادت نوش کی ہے ۔ شہدائے پولیس کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ان کی قر بانیوں اور عوام کے تعاون سے صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں امن و امان قائم ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید اہلکار کو پولیس پیکیج کے تحت خصوصی معاوضہ دیا جائیگا اور شہید کے خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا#