اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاعمل سست روی کا شکار ، کاؤنٹر پر لمبی قطاریں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کاعمل سست روی کا شکار ، کاؤنٹر پر لمبی ...

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ائیرپورٹ پرامیگریشن کاعمل سست روی کاشکار ہونے سے کاؤنٹر پرلمبی قطاریں لگ گئیں ۔اسلام آباد ائیرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹرپرچھٹی کے باعث عملے کی کمی کی وجہ سے متعدد پروازوں کے مسافر جن میں مرد، خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں،کئی گھنٹوں سے اپنی باری کے انتظار میں کھڑے رہے ۔شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آئیں کہ اتوار کے روز امیگریشن کاؤنٹر پرلمبی قطاریں بننا معمول ہے کہ اس دن عملہ انتہائی کم ہوتا ہے جبکہ شیڈول پروازوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے اتوار کو امیگریشن کاؤنٹر پر عملہ بڑھانے اور امیگریشن کا عمل تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ایک ہی قطار میں کھڑے ہوکر امیگریشن کانٹر تک پہنچنے کی ہدایت کی تھی جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا۔بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ایف آئی اے کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کاؤنٹر تک رسائی کیلئے الگ الگ قطاریں نہ بنائیں۔ اس حکمنامے کے نتیجے میں بھی امیگریشن کاؤنٹر پرطویل انتظار اور لمبی قطاروں کی شکایت سامنے آئیں تھیں۔

امیگریشن

مزید : پشاورصفحہ آخر