حکمران جماعت کو تمام جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لینا چاہئے ، خانزادہ خان

حکمران جماعت کو تمام جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لینا چاہئے ، خانزادہ ...

مردان(بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر حاجی خانزادہ خان نے کہاہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکمران جماعت کوتمام جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لینا چاہےئے۔سیاست دانوں کی کردار کشی اچھی روایت نہیں۔انہوں نے کہاکہ 1990ء کی دہائی کی سیاست نے ملک کو ناقبل تلافی نقصان پہنچایاجس کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو درست سمت لے جانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے کیونکہ مرکزی حکومت کی سرکاری امواور حکمران جماعت کی سیاسی سرگرمیاں صرف ٹویٹ تک محدود ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حکومت یو ٹرن لینے کی شکار ہے اور ملک روز بروز معاشی طورزوال پزیر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے اس پر توجہ دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر