بونیر‘جماعت اسلامی اور اے این پی کو چغرزئی میں دھچکا‘ اہم کارکن پی ٹی آئی میں شامل

بونیر‘جماعت اسلامی اور اے این پی کو چغرزئی میں دھچکا‘ اہم کارکن پی ٹی آئی ...

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی اور اے این پی کو علاقہ چغرزئی میں دھچکہ، یونین کونسل سورے کے بازارکوٹ ،بکرو اور گاؤں اانذر میرہ کے اہم پارٹی کارکنان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔شمولیتی تقریب سے ایم این اے شیر اکبر خان ،ایم پی اے سید فخر جہان باچا اور نائب ضلعی صدر صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن سے پہلے پہلے علاقہ چغرزئی کے جملہ یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے حق میں ریفرنڈم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ چغرزئی کے اہم سیاسی کارکنان نے پی ٹی آئی میں پہلے سے شمولیت اختیار کی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قوم کا اب بھی خان وژن پر بھر پور اعتماد ہے اور انہیں یقین ہے کہ خان ہی واحد شخصیت ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ چغرزئی کو مختلف سیاسی جماعتوں نے دانستہ طور پر پسماندگی کا شکار بنا دیا ہے ۔یہاں تعلیمی اداروں ، صحت کے سہولیات ،شاہراہوں کے تعمیر نو اور پینے کے صاف پانی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔بہت جلد اس علاقے کے پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اور جملہ مسائل حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ آئیندہ بلدیاتی الیکشن میں پوری بونیر اور باالخصوص علاقہ چغرزئی میں پی ٹی آئی کے حق میں ریفرنڈم ہوگا ۔اور ضلع بھر میں پی ٹی آئی ائیندہ بلدیات میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر جماعت اسلامی سے مستعفی افراد جس میں اشرف خان، خان زادہ، جمشیر خان، فواد علی، یاسمین رسول ،طاہر رسول سمیت درجنوں افراد کو اور گاؤں انذر میرہ کے اے این پی سے مستعفی ہونے والے جاوید خان کو اپنے درجنوں خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت پر پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائی۔ اس موقع پر شریف خان ، یحی خان، زرن خان ، کونسلر شیر مالک ، یونین کونسل سوری صدر وسیم خان کے ساتھ ضلع بھر کے اہم عہدیداران بھی شامل تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر