نوشہرہ‘ نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام
نوشہرہ(بیورورپورٹ) تھانہ پبی پولیس نے لاکھوں روپے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔نان کسٹم پیڈ اشیاء میں ایک عدد نیو موٹر کار بھی شامل ہے۔نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)منصور امان کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیوں کیساتھ ملک کولاکھوں روپے نقصان پہنچا کر نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے والوں کیخلاف بھی بھر پور کاروائیاں جاری ہے۔حنیف خان SHO/SIپبی نے بمعہ پولیس نفری ناکہ بندی کی تھی کہ اس دوران ایک ٹرک نمبری 1059/Eکو روکا گیا۔جس کی تلاشی لینے پر ٹرک میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف قسم ٹائرز موجود تھے ۔جس کے بارے میں ڈرائیور سے پوچھا گیا۔جو کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔جس پر گاڑی کو تھانہ پبی لایا گیا۔جہاں پر ٹرک کی مکمل تلاشی لینے پرموٹر کار کے 380ٹائیرز ،30عدد ڈاٹسن کے ٹائیرز اور ان ٹائیروں کے اندر ایک نان کسٹم پیڈ فیلڈرموٹر کار اور ایک مزدا شوکیبن(فرنٹ کیبن) بھی چھپائی گئی تھی۔ پبی پولیس نے تمام سامان کسٹم افیسر انسپکٹر الیاس اقبال کی نگرانی میں اُنکو حوالہ کیا۔کسٹم حکام نے پولیس کی اس کاروائی کی کھلے دل سے تعریف کی اور اُمید ظاہر کی کہ نوشہرہ پولیس مستقبل میں بھی ملک کو معاشی نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کرے گی۔