ٹوپی ضلع صوابی میں گھر میں آگ لگنے سے گھریلو اشیاء جل کر خاکستر

ٹوپی ضلع صوابی میں گھر میں آگ لگنے سے گھریلو اشیاء جل کر خاکستر

صوابی( بیورورپورٹ) ٹوپی ضلع صوابی میں گھر میں آگ لگنے سے موجود تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز محلہ بارہ خیل ٹوپی میں امیر محمد کی گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے تمام گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اس موقع پر مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے بھر پور کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا بعد ازاں ٹی ایم اے صوابی ، ٹی ایم اے رزڑ ، ٹی ایم اے غازی اور گدون اکنامک زونز کی فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچی لیکن اس دوران گھر میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔ ٹی ایم اے ٹوپی میں فائر بریگیڈ گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر بر وقت قابو نہ پایا جا سکا علاقے کے عوام نے ٹی ایم اے ٹوپی کو فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کرنے اور متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر