ضلع کرم کے اولڈ تحصیل علیزئی میں نادر�آفس فوری کھول دیا جائے ‘ حاجی دلدار حسین

ضلع کرم کے اولڈ تحصیل علیزئی میں نادر�آفس فوری کھول دیا جائے ‘ حاجی دلدار ...

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے اولڈ تحصیل علیزئی میں نادر�آفس جلد کھول دیا جائے علیزئی تحصیل کرم میں پاراچنار کے بعددوسرا بڑا تحصیل ہے،ان خیالات کا اظہار تحصیل علیزئی کے مشران کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک حاجی دلدار حسین نے کہاکہ بعض عناصر کی کوشش ہے کہ ضلع کرم کے اس پرانے تحصیل علیزئی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے اسلام آباد اور پشاور میں افسران پر دباؤ ڈالتے ہیں جو سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے انھوں نے کہاکہ تحصیل علیزئی میں موجود تحصیلدار اور دیگر دفاتر سے علیزئی کے علاوہ انزری،بیلمامین،چاردیوار،مخی زئی،منڈان کے باشندگان کے دفتری کام ہوتے ہیں اور اب مجبوراَ صدہ تحصیل جانا پڑتا ہے جرگے میں متفیقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع کرم کے پرانے یعنی 1902میں قائم تحصیل میں نادرا آفس جلد از جلد کھول دیا جائے تاکہ عوام حاصکر خواتین کو مشکلات سے نجات مل سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر