5سال میں یو اے ای سے کوئی سرکاری دورے پر نہیں آیا، شیخ رشید

5سال میں یو اے ای سے کوئی سرکاری دورے پر نہیں آیا، شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانچ سال سے یو اے ای سے کوئی سرکاری دورے پر نہیںآیا‘ مختلف شہزادے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے‘ 2019ء میں پاکستان معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ اتوار کو یو اے ای ولی عہد کے اسلام آباد پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے پانچ سال سے کوئی سرکاری دورے پر نہیں آیا مختلف شہزادے یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے جن میں ریلوے بھی شامل ہے۔ شیخ زید بن سلطان جو اصل بانی ہیں یو اے ای کے انہوں نے 1970 میں کراچی سے رحیم یار خان تک ٹرین پر سفر کیا تھا۔ یہ ایک بہت بڑا تاریخی واقعہ ہے۔ یہ ان کی پاکستان سے محبت تھی شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح صدر ٹرمپ نے مثبت اشارہ دیا ہے ہوسکتا ہے عمران خان امریکہ کا دورہ کریں۔ پاکستان 2019 میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے امکانات ہیں۔

شیخ رشید

مزید : پشاورصفحہ آخر