کراچی پیکیج کیلئے سندھ کو وفاق سے مل کر کام کرنا ہوگا،علوی

کراچی پیکیج کیلئے سندھ کو وفاق سے مل کر کام کرنا ہوگا،علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ اچھا کام کررہے ہیں‘ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں‘ کراچی پیکج کے لئے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا‘ گورنر سندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا تعاون نہیں ہے۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اچھا کام کررہے ہیں۔ شہر کے لئے اپنی ثقافت کو آگے بڑھانا اچھا اقدام ہے۔ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں۔ میں گورنر صاحب سے ملوں گا تو سیاسی بات ہی کروں گا۔ کراچی پیکج کے لئے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا تعاون نہیں ہے۔
عارف علوی