حاجی نسیم الرحمان کی خوشدامن بقضائے الہٰی انتقال کر گئیں

حاجی نسیم الرحمان کی خوشدامن بقضائے الہٰی انتقال کر گئیں

مردان (بیورورپورٹ) ممتاز صنعتکار اور سابق ایم این اے حاجی نسیم الرحمان کی خوشدامن بقضائے الہٰی انتقال کر گئیں ۔انہیں اتوار کی شام آبائی قبرستان ڈانگ بابا میں سپردخاک کر دیا گیا۔جنازے میں سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان،وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی،سینیٹر حاجی خانزادہ خان کے علاوہ صنعتکاروں تاجروں ،وکلا،علماء کرام اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔مرحومہ جواد خان اور ضیاد خان کی والدہ ماجدہ جبکہ بابر نسیم اور حیدر نسیم کی نانی تھیں۔رسم قل منگل کے روز سیکٹر ایل پارک شیخ ملتون ٹاؤن مردان میں ادا کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر