جیفری ڈگلس لینگ لینڈ کی آخری رسومات آج ادا کی جائینگی

جیفری ڈگلس لینگ لینڈ کی آخری رسومات آج ادا کی جائینگی

لاہور( این این آئی)ایچی سن کالج کے سینئر استاد میجر (ر)جیفری ڈگلس لینگ لینڈکی آخری رسومات آج ( پیر) کے روز ایچی سن کالج کی پرانی عمارت میں ادا کی جائیں گی ۔جیفری ڈگلس لینگ لینڈ دو جنوری کو101 برس کی میں انتقال کرگئے تھے۔جیفری ڈگلس وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کے استاد تھے اور وہ 75 سال تک تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے ۔جیفری ڈگلس کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب آخری رسو مات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول