پیسکوسرکل آفس صوابی میں کھلی کچہری ، مسائل کے انبارلگ گئے

پیسکوسرکل آفس صوابی میں کھلی کچہری ، مسائل کے انبارلگ گئے

صوابی ( محمدشعیب) پیسکو سرکل آفس صوابی میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکاء نے ناجائز جر مانوں، غلط ریڈنگ ، اووربلنگ اور سٹاف کی کمی سمیت دیگر مسائل کے ڈھیر لگا دیئے ۔ پیسکو صوابی کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر محمد ریاض خان کے علاوہ ایکسین ون رحمت الٰہی ، ایکسین ٹو تنویر خان ، ڈی سی ایم ارشاد خان، واپڈا کے ایس ڈی او صاحبان ، تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ ،جنرل سیکرٹری اصلاحی جر گہ صفدر خان ، جنرل کونسلر امتیاز خان اور صارفین بجلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل ناظم نے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ واپڈا حکام غریب صارفین کو بجلی کی مد میں ریلیف دینے کے علاوہ ناجائز جر مانوں اور غلط ریڈنگ کی روک تھام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف کی انتہائی کمی ہے لیکن اس کے باوجود ہم عوام کی بہتر خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔اور واپڈا اہلکار سائٹ پر ڈیوٹی کو یقینی بنائے ایس ای واپڈا محمد ریاض خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اور ہمارے سٹاف کا مشن ہے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے واپڈا آفسران کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے جس صارف کو بھی واپڈا اہلکاروں کی جانب سے کسی قسم کی شکایت ہو یا رشوت کا تقاضا کر تے ہو تو ہم ان کے خلاف کارروائی کرینگے انہوں نے کہا کہ صوابی سر کل میں ٹرانسفارمر ریپئر ورکشاپ کی منظوری ہوئی ہے۔ سٹاف کی کمی خاص کر میٹر ریڈر ، لائن مین اور گاڑیوں کے مسائل جلد حل کرنے پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوابی سرکل میں تین نئے ون تھری ٹو کے وی گرڈ اسٹیشن بن رہے ہیں اور ایک 220کے وی گرڈ اسٹیشن بھی زیر غور ہے جس کی بدولت اوورلوڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات جاری کر دیئے #

مزید : پشاورصفحہ آخر