صوبے کے متعدد یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل اب تک مکمل نہ ہوسکا

صوبے کے متعدد یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل اب تک مکمل نہ ...

مردان (بیورورپورٹ)صوبے کے متعدد یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل اب تک مکمل نہ ہوسکا ۔صوبے کی کئی یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلرز کے بغیر چل رہی ہے عارضی وائس چانسلر کی وجہ سے تعلیمی و ترقیاتی سرگرمیاں جمود کی شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق تین یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لئے ایک طویل عمل کے بعدہاےئر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چےئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ان یونیورسٹیوں کے لئے صوبائی حکومت کو نو نام تجویز کئے ہیں تاہم ڈیڑھ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت کسی نتیجے پر نہ ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے لئے تین نام تجویز کئے گئے ہیں تاہم اس سلسلے میں ان میں سے چند زیر غور امیدوار بنیادی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔قانون اور سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے مطابق حکومت زیر غور ناموں میں سے کسی ایک کی تقرری کرسکتی ہے نظر انداز کئے جانے کی صورت میں وجوہات ریکارڈ پر لانا ضروری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر