مردان‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مردان‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مردان (بیورورپورٹ) کاٹلنگ کے علاقے بھرت خیل بابوزئی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر مسلح افراد کے گھر میں گھسنے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ملزمان فرار ہو گئے۔لعل حیات نے کاٹلنگ پولیس کو بتا یا کہ مبینہ ملزمان مر اد اور اختر منیر کے ساتھ بچوں کے تنازعے پر تکرار ہوئی تھی کہ گزشتہ شام ہم گھر میں موجود تھے کہ ملزمان گھر میں گھس آ ئے اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا پندرہ سالہ عماد حیات موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر