مشیر تعلیم کا سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ کا دورہ‘ تعمیراتی کام کا معائنہ

مشیر تعلیم کا سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ کا دورہ‘ تعمیراتی کام کا معائنہ

پشاور (سٹاف رپورٹر) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کادورہ کیااورسپورٹس کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام کامعائنہ کیا۔دورے کے دوران مشیرتعلیم نے ان ڈور اورآؤٹ ڈور گیمزکیلئے بنائے جانیوالے مختلف ایریازکاجائزہ اورتعمیراتی کام کومقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ تعمیراتی کام کی شفافیت اورمعیارکاخاص رکھاجائے اور اس میں استعمال ہونیوالے مٹیریل پرکسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کوہاٹ کے عوام بالخصوص نوجوانوں کوکھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور مذکورہ سپورٹس کمپلیکس کاقیام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ مشیرتعلیم کاکہناتھاکہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبارسے کسی سے کم نہیں اورضرورت اس امرکی ہے کہ انہیں بھرپورمواقع فراہم کئے جائیں اورموجودہ حکومت نوجوانوں کواعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بہترین مواقع اورسہولیات بھی فراہم کررہی ہے۔مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش نے دورے کے دوران متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں شفافیت اورمعیارکاخاص رکھاجائے اوراس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر