تحریک انصاف ملک کوبحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، محب اللہ خان

تحریک انصاف ملک کوبحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، محب اللہ خان

پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت، لائیوسٹاک وامداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، گزشتہ پانچ سالہ بہترکارکردگی کے پیش نظر عوام نے آئندہ پانچ سالوں کیلئے پہلے سے زیادہ مینڈیٹ دیاہے آج تحریک انصاف میں لوگ دھڑادھڑ شامل ہورہے ہیں لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیتوں کے باعث پی ٹی آئی ناقابل تسخیر قوت بن گئی ہے۔ سوات موٹروے کی منظوری تحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیگرام ملوکا میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے ڈسٹرکٹ کونسلر اکبرحسین ، تحریک انصاف کے رہنما ملک عبدالکبیرخان اوردیگرنے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر اے این پی سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر سردارعلی خان نصیب زادہ اوران کے پورے خاندان کاسینکڑوں ساتھیوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے محب اللہ اورتحریک انصاف کے قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکیا۔ محب اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی بلاتفریق خدمت پریقین رکھتی ہے۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے لوگوں کاعلاج معالجہ فری کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت وتعلیم اورسڑکوں کے حوالے سے ایک انقلاب برپاکیاجارہاہے اب لوگوں نے 2007میں سوئی گیس کاجوخواب دیکھاتھا، اب یہ خواب تحریک انصاف کی حکومت میں شرمندہ تعبیرہوگا، سوات میں صحت وتعلیم ، سڑکوں کے تعمیر اور سوئی گیس وبجلی کے منصوبوں کے حوالے سے وفاقی وزیرمرادسعید انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے۔ انشاء اللہ اب ایک روشن پاکستان ہی ہمارامنتظر ہے ۔ اورپاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت تحریک انصاف کو حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام پرعوام کاپیسہ خرچ کیاجائیگا۔ اورتعمیروترقی کے حوالے سے تمام تراقدامات اٹھارہی ہے ۔ عوام نئے پاکستان کے اس سفرمیں تحریک انصاف ساتھ دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر