آفریدی فٹبال لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

آفریدی فٹبال لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

باڑہ (نمائندہ پاکستان )باڑہ پریس کلب میں آفریدی فٹبال لیگ کی ٹرافی اور کیٹ رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے اس میں شرکت کی ۔ لیگ میں تمام آفریدی قوم کی ٹیمیں شامل ہے ان میں 8ٹیموں نے شرکت کی ہے اس کا افتتاح 13 جنوری کو سپین قبر گراونڈ سپاہ میں کیا جائے گا ۔ اس تقریب میں ٹیم کے اونر اور سپنسر نے شرکت کی ۔گولڈ سپنسر خان زواب آفریدی نے کہاں کہ کھیل صحت کے لئے بہت ضروری ہے جن کی وجہ سے ایک صحت مند معاشرہ پروان چھڑتا ہے اور جن کی میدان آباد ہوتے ہے ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اس تقریب میں سپاہ خدمت حلق کمیٹی صدر شیح گل آفریدی اور عوامی نیشنل پارٹی باڑہ کہ جنرل سیکرٹری عمران آفریدی اور سپاہ اونر امیر شاہ شامل تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر