وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق کی کوششوں سے ہری پور جیل میں قید چار بچوں کی ماں کو رہائی مل گئی

وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق کی کوششوں سے ہری پور جیل میں قید چار بچوں کی ماں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق کی کوششوں سے ہری پور جیل میں قید چار بچوں کی ماں کو رہائی مل گئی ۔ تعظیم بی بی کے تین بچے یتیم خانے میں اور ایک بچی اس کے ساتھ جیل میں تھی ۔ عدالدت نے ایک لاکھ کی دو نفری ضمانت پر رہائی کا فیصلہ دیا تھا مگر ضمانتی نہ ملنے کی وجہ سے وہ جیل میں رہنے پر مجبور تھی ۔ وفاقی سیکرٹری رابعہ جویری کی ہدایت پر پولیس نے تعظیم بی بی کی ضمانت کروائی اور اسے جیل سے رہا کردیا گیا ۔ وفاقی سیکرٹری کی ہدایت پر ایک قیدی خاتون کے دو بچوں کو ہری طور کے ایک معیاری تعلیمی ادارے میں داخلہ دیدیا گیا ۔ بچوں کی ماں آسمانیہ بی بی پچیس سال قید کی سزا کاٹ رہی ہے ۔

Ba