کراچی میں اسکول وین میں آگ لگنے کا مقدمہ درج

کراچی میں اسکول وین میں آگ لگنے کا مقدمہ درج

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی میں گزشتہ روز اسکول وین میں آگ لگنے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ زخمی بچے کے والد کی مدعیت میں گاڑی کے ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز اسکول وین میں آتشزدگی سے بچوں کے جھلسنے کا معاملے پر وین ڈرائیور کے خلاف زخمیوں میں شامل بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں وین ڈرائیور رشید کو نامزد کیا گیا ہے اور غفلت اور لاپرواہی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے تعلیمی اداروں میں چلنے والی تمام گاڑیوں کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق تمام گاڑیوں کا ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اختر غوری نے بتایاکہ سکول وین پرائیویٹ ہیں اس لئے ان کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے، تعلیمی اداروں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کو روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر