وزیراعلی سندھ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعلی سندھ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج (پیر)7 جنوری کوطلب کرلیا ہے، جس میں نئے سرکاری ملازمین کی بھرتی،لوکل گورنمنٹ ایکٹ تحریک عدم اعتماد اور اعزازیہ میں ترمیم سمیت 30 نکاتی ایجنڈے پرمشاورت اوراہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی ۔ کابینہ اجلاس میں تیس نکاتی ایجنڈے پرمشاورت ہوگی، جن میں اہم ترین سندھ میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق پالیسی کی منظوری،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 27 تحریک عدم اعتماد اور اعزازیہ میں ترامیم کی منظوری دے گی۔اجلاس میں اویکیو پراپرٹی سے متعلق قانون سازی کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ سندھ میں آئی جی سندھ کے اختیارات میں کمی سے متعلق مجوزہ قانون سازی کا معاملہ بھی زیرغورہوگا۔اجلاس میں سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نئے محکمے کی رولز آف بزنس میں ترامیم کی منظوری ،سیسکو اور سیپکو ایکسٹینشن، تھر کول بلاک ٹو متاثرین کو کمپنسیٹ کی منظوری شوگر سیزن میں کم سے کم گنے کے نرخ کی منظوری اور سندھ اسمبلی میں شوگر سیس کمیٹی برائے گنے کی کاشت میں اضافے کے رکن کی نامزدگی کے علاوہ کابینہ صارف پروٹیکشن رولز 2017 میں ترامیم اور ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کونسل کے قیام کی منظوری بھی منظوری کے علاوہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں چنگچی رکشا کے کرائے اور نجی سیکورٹی کمپنیوں کے لیئے لائسنس کے اجرا ،زخمی اشخاص کو طبی امداد کے ایکٹ، سول سروس پینشن رولز کی فیملی پینشن میں تبدیلی سمیت دیگراہم امورپرمشاورت کے بعد ان کی منظوری دے گی۔