قومی اسمبلی کا 7واں سیشن 11جنوری کو طلب کئے جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا 7واں سیشن 11جنوری کو طلب کئے جانے کا امکان

اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی کا ساتواں سیشن 11جنوری کو طلب کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی بقیہ قائمہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے کیلنڈر کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 7جنوری سے 18جنوری تک شیڈول ہے تاہم اجلاس شیڈول کے مطابق نہیں بلایا جا سکا ، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آنے والے سیشن کے دوران حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے ، جبکہ اپوزیشن نے ٹیکسوں میں ممکنہ اضافے پر شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، اپوزیشن کی جانب سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر بھی شدید احتجاج کیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر