کسی کو ختم نبوتؐ کے نام پر سیاست نہیں کرنے دینگے،پاکستان علما ء کونسل

کسی کو ختم نبوتؐ کے نام پر سیاست نہیں کرنے دینگے،پاکستان علما ء کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دار الحکومت میں منعقدہ پاکستان علما ء کونسل کی کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی جماعت کو ختم نبوتؐ کے نام پر سیاست نہیں کرنے دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان علما ء کونسل نے کہا ہے کہ توہین رسالت روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، کسی جماعت کو ختم نبوت ؐکے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔پاکستان علما کونسل نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، سپہ سالار اور فرقوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ملک دشمن ہیں۔پاکستان علما کونسل کی کانفرنس میں علما نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔