سکھر، خیرپور میں 2 مبینہ پولیس مقابلے،2ملزمان گرفتار

سکھر، خیرپور میں 2 مبینہ پولیس مقابلے،2ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(بیورو رپورٹ )پولیس نے سکھر اور خیرپور میں دو مبینہ مقابلوں میں د وملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے بچل شاہ میں مقابلے کے بعد ملزم اعجاز میرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔خیرپورمیں ببرلو تھانے کی حدود میں مقابلے کے بعد ملزم رجب سہتو کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان چوری ،ڈکیتی اور سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے۔