پرندوں کے شکار کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے ہدایات جاری

پرندوں کے شکار کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے ہدایات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں پرندوں کے شکار کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور گائیڈ لائنزبھی تمام متعلقہ سفارت خانوں کو پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پرندوں کے شکار کے لیے آنے والوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، یہ ہدایات متعلقہ سفارت خانوں کو بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ہدایت نامے کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شکار کرنے والوں کو امریکی ڈالرز میں فیس ادا کرنی ہوگی۔دستاویز کے مطابق فیس کی وصولی صرف امریکی ڈالرز میں کی جائے گی، اور شکار کرنے والوں کو متعلقہ علاقے میں ترقیاتی کام بھی کرانا ہوگا۔ حکام نے متعلقہ صوبوں کو علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نشان دہی کی ہدایت کر دی ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شکار کی جگہ کی پہلے اور بعد کی تصاویر بھی لی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق ایک ہزار امریکی ڈالر میں 100 پرندے شکار کرنے کی اجازت ہوگی، تمام شکار کیے گئے پرندوں پر کسٹم ڈیوٹی الگ سے دی جائے گی۔یاد رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سردیوں کے آتے ہی سائبیریا سے لاکھوں مہمان پرندے ہجرت کر کے آتے ہیں، جن کے شکار کے لیے ہر سال غیر ملکی شکاری تیار بیٹھے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے سندھ اوربلوچستان میں شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر