لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 31 دسمبر تک 3551کیسز نمٹا دیئے

لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 31 دسمبر تک 3551کیسز نمٹا دیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر )لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 31 دسمبر 2018 تک 3551 کیسز نمٹا دیئے ۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صدر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔دسمبر میں انکوائری کمیشن نے 547 سماعتیں کیں، زیر التوا کیسز کی تعداد 2155 رہ گئی، لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دسمبرکے دوران 98 کیس موصول ہوئے ۔جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طورپر 5706 ہو گئی ہے جن میں سے دسمبر 2018 کے دوران 59 کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں جس کے بعد زیر التوا کیسز کی تعداد 2155 رہ گئی ہے۔ دسمبر کے مہینے میں انکوائری کمیشن نے 547 سماعتیں کیں جن میں سے اسلام آباد میں 239، لاہور میں 33 ، کراچی میں 208 اور67 کوئٹہ میں کی گئیں۔ جسٹس جاوید اقبال جبرالاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے نہ صرف سرکاری وسائل استعمال نہیں کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کی تنخواہ بھی نہیں لیتے اور اس کو قومی خدمت کے طور پر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر