معطل 15کپتانوں کے لائسنس بحال، دوبارہ جہاز اڑانے کی اجازت

معطل 15کپتانوں کے لائسنس بحال، دوبارہ جہاز اڑانے کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صرف ایک دن کی معطلی کے بعد قومی ایئر لائنز کے پائلٹ بحال ہوگئے، سی اے اے نے 15 کپتانوں کو دوبارہ جہاز اڑانے کی اجازت دے دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 15 پائلٹس کو دوبارہ جہاز اڑانے کی اجازت مل گئی، تمام کپتانوں کو ایک روز قبل ہی اسناد جمع نہ کرانے پر معطل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے انتظامیہ کی غلطی کے باعث کپتانوں کے لائسنس کے معطلی کے ایک روز بعد ہی15کپتانوں کے لائسنس دوبارہ بحال کردیئے ہیں، معطل ہونے والے کپتانوں کو تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے پر سی اے اے نے معطل کردیا تھا ۔مذکورہ کاک پٹ کرو کو تعلیمی اسناد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہمی میں پی آئی اے سست روی کی مرتکب ہوئی تھی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کپتانوں کے لائسنس دوبارہ بحال کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ نئے احکامات کے تحت لائسنس کی بحالی کے بعد کپتانوں کو جہاز اڑانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔لائسنس بحال ہونے والے کپتانوں میں عقیل اختر، جہانگیر فرحت، بختاور ایچ جعفری، قاسم قادر، حماد اعجاز درانی، اشفاق حسین، حمادالدین خان، سعد اعجاز درانی، علی حسن، روحیل فخر بٹ، راجہ جہانزیب زاہد، شہریار محمود خان، فرحان فرخ، انور زیدی اور مراد علی ارباب شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر