ڈائریکٹر انفارمیشن کی ڈیموکریٹس پینل کو کامیابی پر مبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر انفارمیشن محترمہ زینت جہاں نے اتوار کے روز کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر ڈیموکریٹس پینل کے نومنتحب عہدیداران کو سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر امتیاز فاران اور سیکریٹری جنرل ارمان صابر سے اپنی ملاقات کے دوران ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محترمہ زینت جہاں نے کراچی پریس کلب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب ایک ایسا عوامی فورم بن چکا ہے جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد آزادی سے اپنا نقطہ نظر بیان کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر انفارمیشن محترمہ زینت جہاں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران کراچی پریس کلب کی ماضی کی اعلی روایات کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے نو منتخب صدر امتیاز فاران کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔