آصف زرداری اور ہمنواؤں کا قومی کھیل صرف کرپشن ہی رہا،حلیم عادل شیخ

آصف زرداری اور ہمنواؤں کا قومی کھیل صرف کرپشن ہی رہا،حلیم عادل شیخ

کراچی( مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور ہمنواؤں کا قومی کھیل صرف کرپشن ہی رہا ہے ،ایک ڈاکو فخر سے بتا رہا ہے کہ مجھ پر 50کیسز ہیں،گنے کی بات کرنے والے آصف زرداری کو اومنی گروپ کی شگر ملوں کی فکر کھائے جارہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہگرفتاری ، گرفتاری کا رونا رونے والے جلد نواز شریف سے اڈیالہ میں ملنے والے ہیں،لوگوں کو حقوق دینے کی بجائے آصف زرداری نے سارے حقوق اومنی گروپ کو دیے،آصف زرداری نے نوکری ایان علی کے لیے تھی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی نوکری ملک و قوم کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہسندھ میں پانی کی کمی نہیں آصف زرداری اور مراد علی شاہ جیسے چور لوگوں کی وجہ سے پانی چوری ہورہا ہے ،بینظیر بھٹو کی سوچ اتنی کم نہیں تھی کے وہ آصف زرداری کو ورثہ دیکر جائیں،الوداعی جلسوں میں آصف زرداری اور ہمنواو ں کا شکست خوردہ لہجہ عوام دیکھ رہی ہے

حلیم عادل شیخ

مزید : کراچی صفحہ اول