وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے کی منشیات سمیت گرفتاری کا انکشاف

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے کی منشیات سمیت گرفتاری کا ...
وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے کی منشیات سمیت گرفتاری کا انکشاف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات کے خلاف مہم چلانے والے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے طلال نادر آفریدی کے منشیات سمیت پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جسے 2 ساتھیوں سمیت ایف آئی آر کےا ندراج کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔

طلال نادر آفریدی کے خلاف مقدمہ گذشتہ ماہ 11 دسمبر 2018 کو تھانہ جنڈ اٹک میں درج کیا گیا تھا، تاہم اس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، جس پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور روک کر تلاشی لی تو اس میں سے آدھا کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان میں سے ایک طلال نادر آفریدی نے اپنا حالیہ پتا منسٹر کالونی اسلام آباد لکھوایا، جو وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی کا بھتیجا ہے۔ تھانہ جنڈ کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال نادر آفریدی کو ضمانت پر جیل سے رہا کیا جاچکا ہے۔

منشیات رکھنے کے الزام میں طلال نادر آفریدی کی گرفتاری پر ردعمل میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کرپشن، دہشت گردی، قبضہ مافیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اس جنگ میں صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد