جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،ایف آئی اے کا عدالت کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،ایف آئی اے کا عدالت کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا ...
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،ایف آئی اے کا عدالت کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستا آن لائن)ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کی سماعت کے موقع عدالت کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف بینکنگ کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر جیالوں کی بڑی تعدادبھی عدالت کے باہر جمع تھی ،متعدد جیالوں کے گرنے سے بینکنگ کورٹ کے باہر لگا بورڈ ٹوٹ گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں کیس کیسے چلاسکتا ہوں؟ ایف آئی اے دھکم پیل کی صورتحال میں کیسے دفاع کرے ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ رش سے سکیورٹی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں،آئندہ سماعت پر عدالت کے باہر رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی