گزشتہ روز اغواء ہونے والے مزدوروں کو بازیاب کروا لیا گیا لیکن کس طرح؟ جانئے

گزشتہ روز اغواء ہونے والے مزدوروں کو بازیاب کروا لیا گیا لیکن کس طرح؟ جانئے
گزشتہ روز اغواء ہونے والے مزدوروں کو بازیاب کروا لیا گیا لیکن کس طرح؟ جانئے

  

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) درہ آدم خیل کے علاقے زرغونخیل میں کوئلے کی کان سے گزشتہ شب اغوا ہونے والے تمام 14 کان کنوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اغوا کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے درہ آدم خیل کے اطراف میں پہاڑوں کو سیل کر دیا تھا جس کے بعد ملزمان مغویوں کو درہ اور خیبر کے سرحدی پہاڑی علاقے ڈونگے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اطلاعات ملی ہیں کہ جس مقام پر مغویوں کو رات بھر رکھا گیا تھا وہاں سے دستی بم، پستول اور کئی ماسک ملے ہیں۔گزشتہ شب اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ اور درہ آدم خیل سے تھا۔ اغوا کاروں سے دو مزدور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے ہی فرار ہو کر واپس اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے تھے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہونے والے مزدوروں نے ملزمان کے ٹھکانے کی نشاندھی کی تھی۔

مزید : قومی