خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس بند

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس بند
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس بند

  

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستا ن کا دوسرا بڑا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن مالی اور دیگر مسائل کے باعث بند ہو نے کے قریب پہنچ گیا۔

کے کے ایف نے ایمبولینس سروس بند کر دی گئی ہے، کے کے ایف کے پاس فلاحی ادارے ایدھی کے بعد ملک میں سب سے بڑی ایمبولینس سروس تھی، ایم کیوایم پاکستان کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کئی برسوں سے کام کررہا ہے، کے کے ایف کے کے پاس 100 سے زائدایمبولینس ہیں، 18 سے زائد میت گاڑیاں، میت رکھنے کے لیے سرد خانے، ڈسپنسریاں، اسپتال، بلڈ بینک، یونیورسٹی اور حیدرآباد میں بچوں کے لیے واحد اسپتال سمیت دیگر فلاحی کام جاری تھے لیکن اب یہ ادارہ بند ہونے کے قریب ہے،

ایف آئی اے کی جانب سے کے کے ایف کی ملکیت کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے اس حکم نامے پر تشو یش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کے کے ایف کئی دہائیوں سے عوام کی خدمت کررہاہے۔کشمیر میں متاثرین زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی اور بحالی خدمات پرستارہ جرات کا ایوارڈ دیا گیا تھا اگر کسی ایک شخص یا فرد کے عمل پر ایک فلاحی ادارے کے خلاف اتنا سخت فیصلہ مناسب نہیں، ہم قانونی مشیروں سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی