” بلاول تو معصوم ہے “ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو زرداری کو کلین چٹ دیدی

” بلاول تو معصوم ہے “ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو زرداری کو کلین چٹ دیدی
” بلاول تو معصوم ہے “ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو زرداری کو کلین چٹ دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے بلاول بھٹو زرداری کا نام جے آئی ٹی اور ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو جے آئی ٹی نے کیوں ملوث کیا، وہ معصوم ہیں، انہوں نے کیا کیا ہے، وہ پاکستان آکر اپنی ماں کی وراثت کو آگے بڑھا رہا ہے۔جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا بلاول بھٹو کا اپنا کوئی کردار ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کوئی کردار نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی نے بدنام کرنے یا کسی اور کے حکم پربلاول بھٹو کا نام ڈالا ہے۔؟چیف جسٹس نے پوچھا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو اور وزیر اعلی مراد علی شاہ کے نام کیوں ای سی ایل میں ڈالے۔ اس پر جے آئی ٹی کے وکیل نے جواب دیا کہ اس پر عدالت کو مطئمن کروں گا۔سپریم کورٹ میں جعلی اکاونٹس اور منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ172 لوگوں کے نام کابینہ دیکھ لی گی ، نیب کو بار بار کہہ رہا ہوں کہ لوگوں کی عزت نفس بہت اہم ہے۔

مزید : قومی