پاکستان نیوی کے 4رئیر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی، ترجمان پاک بحریہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نیوی کے 4 رئیر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے رئیر ایڈمرلز میں وائس ایڈمرل اطہرمختار،وائس ایڈمرل فیاض جیلانی،وائس ایڈمرل امجد نیازی،وائس ایڈمرل آصف خالق شامل ہیں۔ وائس ایڈمرل اطہر مختارنے 1984میں آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیاجبکہ وائس ایڈمر ل فیاض جیلانی نے بھی 1984میں کمیشن حاصل کیااور دونوں نے ہی پاکستان نیوی وار کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کی ہے۔