”جے آئی ٹی ہم سے گزر کر ہی اس شخص تک پہنچے گی “ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کس شخصیت کیلئے دیئے ؟بڑی خبر آ گئی

”جے آئی ٹی ہم سے گزر کر ہی اس شخص تک پہنچے گی “ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کس ...
”جے آئی ٹی ہم سے گزر کر ہی اس شخص تک پہنچے گی “ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کس شخصیت کیلئے دیئے ؟بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل سے بلاول بھٹو زرداری کا نام نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ شاہد حامد کا کہناتھا کہ اب تو تفتیش ہو گئی ہے ، اس کیس کو نمٹا دیں ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اتنے سادہ ہیں ، مقدمے کو ختم نہیں بلکہ آگے چلائیں گے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس میں بلاول بھٹوکو کیوں ملوث کیا ؟ بلاول توصرف اپنی والدہ کی وراثت کولے کرچل رہاہے، جے آئی ٹی نے کسی کے کہنے یابلاول کوبدنام کرنے کیلئے ایساکیا؟۔

ایڈووکیٹ منیر بھٹی نے عدالت میں کہا کہ کیس میں ہمارے فاروق نائیک پر بھی الزامات ہیں ۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فاروق نائیک ہمارے بھی تو ہیں ، ان کی فکر چھوڑیں ، جے آئی ٹی ہم سے گزر کر فاروق ایچ نائیک تک پہنچے گی ۔

مزید : قومی