چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیلئے سب سے بڑا اور دبنگ حکم جاری کر دیا ، ہر کوئی عش عش کر اٹھا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیلئے سب سے بڑا اور دبنگ ...
چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیلئے سب سے بڑا اور دبنگ حکم جاری کر دیا ، ہر کوئی عش عش کر اٹھا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام بھی ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کانام بھی ای سی ایل سے نکالیں،جے آئی ٹی رپورٹ تفتیش کیلئے نقطہ آغازہے، جہاں مرادعلی شاہ کانام آیاان کاموقف معلوم کیاجائے، بغیرموقف جانے دوسرے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کانام کیوں ڈالا؟ اس طرح صوبوں میں محبت نہیں بڑھے گی،ساری جے آئی ٹی رپورٹ میں بلاول کاکرداردکھادیں، بلاول بھٹوکاکبھی کاروبارسے کوئی تعلق نہیں رہا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے بلاول بھٹو زرداری کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ 172 لوگوں کے نام کابینہ دیکھ رہی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نیب کوباربار کہہ رہاہوں لوگوں کی عزت نفس بہت اہم ہے ، نیب کے زیرانتظام اس طرح کی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں، نیب والے لو گوں کوبلاکرگھنٹوں بٹھائے رکھتے ہیں ۔

مزید : قومی