افغان بارڈر چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج بھر پور جوابی کارروائی

افغان بارڈر چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج بھر پور جوابی کارروائی
افغان بارڈر چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج بھر پور جوابی کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں پاک افغان بارڈر پر واقع 2 سکیورٹی چیک پوسٹوں پرافغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ جماعت الاحرار گروپ نے کیا ہے۔

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈ ی کوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں واقع فورسز کی دوچیک پوسٹوں پر شرپسندوں نے اتوارکودن 11بجے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پوسٹ میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بارڈر پار حملہ پسپا کر دیا۔ ذرائع نے بتایا جوابی کارروائی میں بھاری خود کار ہتھیار استعمال کئے جس سے انہوں نے شرپسندوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا کر انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ افغانستان کے علاقہ رینہ پارچاو میں تیار کیا گیا تھا۔