اسلام آبادہائیکورٹ،نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور جرمانے کی معطلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ،نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور جرمانے کی معطلی ...
اسلام آبادہائیکورٹ،نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور جرمانے کی معطلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور جرمانے کی معطلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور جرمانے کی معطلی کیلئے درخواست کی سماعت کی ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی اپیل پرسماعت نہیں ہوئی،سزاکیسے معطل ہوسکتی ہے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے اپیل دائرکررکھی ہے،مقررنہیں ہوئی، شایدتعطیلات کے باعث اپیل سماعت کیلئے مقررنہیں ہوئی۔
عدالت نے نوازشریف کی سزا اور جرمانہ معطلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاعدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ کی درخواست ضمانت پرمناسب حکم جاری کردیں گے۔