چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی منگنی ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی بیٹی سے طے

چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی منگنی ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی بیٹی ...
چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی منگنی ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی بیٹی سے طے

  

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی منگنی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی بیٹی سے طے پاگئی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق منگنی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی ،نامزد چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ،سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید ،جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان ،جسٹس صداقت علی خان،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر ،وکلااعظم نذیر تارڑ ،احسن بھون سمیت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دیگر ججز کے ساتھ ساتھ فیملی کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر نجم ثاقب اور ردا شہرام کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /قومی