مجھے کبھی وارنٹ موصول نہیں ہوا: حسین حقانی

مجھے کبھی وارنٹ موصول نہیں ہوا: حسین حقانی
مجھے کبھی وارنٹ موصول نہیں ہوا: حسین حقانی

  

واشنگٹن(صباح نیوز) سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ 7 سالوں میں پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی وارنٹ موصول نہیں ہوا۔

پریس بیانیے میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے پیچھے پاکستانی میڈیا کو بیوقوف بنانے کا مقصد ہوسکتا ہے، مجھ سے استعفیٰ لینے کے 7 سال بعد میرے خلاف نئے الزامات واضح طور پر خود ساختہ ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے شک ہے کہ پاکستانی حکومت میرے خلاف کارروائیاں کرے گی جو یقیناً ناکام ہوں گی‘۔

مزید : بین الاقوامی