سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی، ترجمان بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی، ترجمان بلاول بھٹو
سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی، ترجمان بلاول بھٹو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہو گئی۔

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور جے آئی ٹی رپورٹ سے حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ جے آئی ٹی سیاسی ہے اور سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ بھی ختم ہوگئی، عدالت عظمی نے بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ کے نام جے آئی ٹی میں آنے کو بدنیتی قرار دیا ہے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاقی کابینہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل پر ڈالنے پر معافی مانگے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا استعفی مانگنے والے اب خود مستعفی ہوں، آج جے آئی ٹی کے سیاسی اور جانبدار ہونے پر مہر لگ گئی ہے، ثابت ہو گیا کہ جے آئی ٹی نے حقائق پر نہیں بلکہ سیاسی دباو¿ پر رپورٹ مرتب کی، سپریم کورٹ کے حکم سے پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد